اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے مختلف صوبوں منجملہ صنعا اور تعز کے باشندوں نے منگل کے روز صنعا میں اجتماع کے دوران ایک بیان جاری کرکے یمن میں باب المندب، ذباب اور المخا پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی۔ان حملوں میں پچاس ہزار سے زائد یمنی شہری اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔مظاہرین نے اقوام متحدہ کے دفتر سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو یمنی عوام کا یہ مطالبہ پہنچائے کہ وہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت بند کرائیں اور یمن کا محاصرہ ختم کراکے یمنی عوام کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔ان مظاہرین نے اسی طرح انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر صوفی سولمون سے ملاقات کی اور انھیں یمنی عوام کے قتل عام اور معاشی صورت حال کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔واضح رہے کہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
.......
/169